آج صبح، عامر خان عدالت میں پیش، مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے مزید فیصلے

October 30, 2015 2:27 pm0 commentsViews: 20

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت میں تفتیشی افسر محسن نے بتایا کہ چونکہ عامر خان بیرون ملک تھے۔ اس وجہ سے ان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا مقدمے میں عامر خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی عدالت نے تمام مفرور ملزمان کو23نومبر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ریاست اور فوج کیخلاف مواد چھاپنے  والے3 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریاست اور افواج پاکستان کیخلاف مواد چھاپے والے تین افراد کو 31 اکتوبر تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا‘ پولیس نے رنچھوڑ لائن سے گرفتار تین ملزمان راحیل‘ عدیل اور مجاز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا‘ تینوں ‘ملزمان پر الزام ہے کہ تینوں پاکستان کیخلاف مواد چھاپتے تھے ۔

 

 

Tags: