رینجرز اہلکار کا قاتل پھانسی سے بچ گیا

October 30, 2015 2:50 pm0 commentsViews: 22

مجرم راشد نے 2000 میں ڈکیتی میں مزاحمت پر اہلکار عنایت اللہ کو فائرنگ کرکے قلت کردیا تھا
تمام اپیلوں کے مسترد ہونے کے بعد ورثاء نے قاتل کو معاف کردیا، وسیم اکرم پر فائرنگ کے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے مقتول اور قاتل کے اہل خانہ کے درمیان راضی نامہ ہونے پر پھانسی کی سزا منسوخ کردی جبکہ دوسرے کیس میں عدالت نے کرکٹر وسیم اکرم پر فائرنگ کے مقدمے میں مفرور ملزم صلاح الدین کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں‘ کراچی کی مقامی عدالت نے سال2000 میں رینجرز ہلکار عنایت اللہ کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے مجرم راشد کو سزائے موت سنائی تھی‘ ملزم کی جانب سے تمام مراحل پر اپیلیں مسترد ہونے کے بعد عدالت میں اس کے دو مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے تھے تاہم مقتول کے اہل خانہ اور مجرم کے اہل خانہ کے درمیان ہونیوالے راضی نامے کے بعد مجرم کوٹ لکھپت جیل میں ہے‘ دوسری جانب کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم پر فائرنگ کیس کے مفرو رملزم صلاح الدین کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں‘ ملزم صلاح الدین مفرور تھا‘ عدالت نے ملزم کے نا قابل وارنٹ گرفتاری2 نومبر تک کیلئے جاری کئے ہیں۔

Tags: