ٹڈاپ اسکینڈل، امین فہیم کی ضمانت منظور

October 30, 2015 3:04 pm0 commentsViews: 15

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے50 ہزار روپے کی19 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی
امین فہیم کینسر میں مبتلا ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، وکیل صفائی کے دلائل پر فیصلہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی 50 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض19 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ وفاقی اینٹی کرپشن کو کورٹ میں مخدوم امین فہیم کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مخدوم امین فہیم کینسر میں مبتلا ہیں۔ جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اور اسپتال سے انہیں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مخدوم امین فہیم کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ قرار دیا جائے۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے مخدوم امین فہیم کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے گیارہ مقدمات میں 80 ہزار روپے کے مچلکے پر19 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی مخدوم امین فہیم سمیت 10 سے زائد افراد کے خلاف 24 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں ملزمان پر 7 ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

Tags: