سعودی عرب کی سالمیت پر خطرہ ہوا تو سخت رد عمل ہوگا، آرمی چیف

October 31, 2015 5:48 pm0 commentsViews: 27

دونوں ممالک کی مشترکہ مشقیں دہشت گردوں کیخلاف کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کو خطرہ درپیش ہونے کی صورت میں پاکستان کا رد عمل بہت سخت ہوگا دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات جو انتہائی گہرے تعاون کی بھر پور تاریخ رکھتے ہیں۔ اسپیشل آپریشنل فورس کی مشقیں دونوں ممالک کے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ انشاء اللہ ہم دہشت گردی کی لعنت کو شکست دے کر رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعے کو جہلم کے قریب قومی انسداد دہشت گردی کے مرکز پبی کا دورہ کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں’’ الشہاب‘‘ کی اختتامی تقریب کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی گہرے تعاون کی طویل تاریخ رکھتے ہیں۔

Tags: