اٹلی سے گرفتار آرمی پبلک اسکول پر حملے کا ملزم جانچ پڑتال کے بعد رہا

October 31, 2015 5:48 pm0 commentsViews: 21

اسلام آباد( این این آئی) پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں اٹلی میں گرفتار کئے جانے والے شخص کو ایف آئی اے نے جانچ پڑتال کرنے کے بعد رہا کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری اٹلی سے انٹر پول کے ذریعے عمل میں لائی گئی تھی میڈیا رپورٹس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ اطالوی پولیس نے عثمان غنی نامی شخص کو اسلام آباد میں ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا جس کے بعد جانچ پڑتال کرنے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا تاہم ان پر انسداد دہشت گردی کے ایکٹ 11EEE کے تحت اپنے متعلقہ تھانے کو اطلاع دئیے بغیر کہیں بھی جانے پر پابندی ہوگی۔

Tags: