ماڈل کالونی میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست دائر

October 31, 2015 5:55 pm0 commentsViews: 20

لسانیت کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئیں، فوج یا رینجرز کی نگرانی میں درست کرائی جائیں، درخواست گزار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کیلئے ماڈل کالونی میں کی جانے والے حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرد ی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماڈل کالونی میں لسانیت کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئی ہیں جنہیںفوج یا رینجرز کی نگرانی میں درست کرایا جائے۔ جمعرات کو ظہور احمد اعوان نے دائر درخواست میں سیکریٹری بلدیات سیکریٹری ریونیو، الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ماڈل کالونی میں کی جانے والی حلقہ بندیاں لسانی بنیادوں پر کی گئی ہیں جس کیلئے اصل حلقوں کی اہمیت تبدیل کر دی گئی ہے۔ ماڈل کالونی کی اصل حلقہ بندیوں کو بحال کیا جائے اور یہ کام فوج یا رینجرز کی سرپرستی میں کرایا جائے۔

Tags: