بھتہ خور کو14، اسلحہ ایکٹ کے مجرم کو21 سال قید

October 31, 2015 6:09 pm0 commentsViews: 16

گل محمد نامی شخص نے 2014ء میں تاجر منیب سے10 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا جس پر پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا
انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے پر عبدل کو قید سمیت15 ہزار جرمانہ بھی کر دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالتوں نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 14 سال قید جبکہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے جرم میں مجرم کو 21 سال قید کی سزا سنائی‘ جمعہ کو انسداد دہشت گردی کے جج سلیم رضا بلوچ نے ملزم محمد گل کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی‘ ملزم 26 فروری2014 ء کو تاجر سعد سے 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور دس ہزار روپے وصول بھی کرلئے تھے‘ تھانہ بلوچ کالونی نے مجرم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاتھا‘ دوسری عدالت نے عبدل عرف عبدل کاٹھیاواڑی کو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے جرم میں21 سال قید اور 75 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی‘15 فروری کو فیڈرل بی ایریا پولیس نے مجرم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا تھا‘ دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا گوٹھ کے ملزمان کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں پی آئی اے سابق انجینئر خالد یوسف باری کو6 نومبر تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا‘ عدالت نے القاعدہ کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار شبہ احمد کے ریمانڈ میں15 روز کی توسیع کردی گئی۔

Tags: