گینگسٹر شاہد بکک کے پھر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

November 4, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 13

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ کے ملزم شاہد بکک کے ایک بار پھر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ شاہد بکک کو گلبرگ پولیس نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار کیا تھا لیکن گزشتہ کئی سماعتوں پر عدم حاضری اور کیس میں مفروری کی بناء پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

Tags: