چاند نواب پر تشدد کرنے والے ریلوے ملازمین کیخلاف مقدمے کا حکم

November 5, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 24

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عدالت نے مقامی چینل کے رپورٹر چاند نواب پر تشدد کرنے میں ملوث ریلوے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، مقامی چینل کے رپورٹر چاند نواب تشدد کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل محمد لغاری نے سنایا، عدالت نے چاند نواب تشدد کیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ ریلوے اسٹیشن کو تشدد میں ملوث ریلوے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Tags: