پرویز مشرف کی اسپتال جا کر امین فہیم کی عیادت

November 5, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 18

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف نے بدھ کے روز پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم کی اسپتال جا کر عیادت کی اور کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ دوسری جانب مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے بھی مخدوم امین فہیم کی اسپتال میں جا کر عیادت کی۔ آئی این پی کے مطابق پرویز مشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امین فہیم میرے دوست ہیں ان کی عیادت کے لیے آیا ہوں اللہ انہیں صحت عطا فرمائے۔

Tags: