حماد صدیقی، چنوں ماموں، شاکر لنگڑا اور سلیم قریشی اشتہاری قرار

November 5, 2015 6:07 pm0 commentsViews: 29

انسداد دہشت گردی عدالت نے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، چنوں ماموں کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کا حکم
سکندر خاتون منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، چائنا کٹنگ سے حاصل اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق چیئرمین حماد صدیقی ‘محمد احسن عرف چنوں ماموں‘ شاکر لنگڑا اور سلیم قریشی کو اشتہاری قرار دیدیا ہے اور دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں‘ پولیس کی جانب سے چاروں ملزمان کو اشتہاری قرار دیئے جانے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جبکہ رپورٹ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ چاروں ملزمان مفرور ہیں جبکہ یہاں پر ان کی نہ ہی کوئی جائیداد ہے ‘رپورٹ میں مجید اللہ صدیقی اور فیصل مسرور کو گرفتار ظاہر کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ان ملزمان نے دوران تفتیش رینجرز کی تحویل میں اعتراف کیا ہے کہ فیریئر کے علاقے میں چائنا کٹنگ میں ملوث ہیں‘ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے منی لانڈرنگ کیس میں احسن عرف چنو ماموں اور اس کی اہلیہ سمیت3 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا‘ ایف آئی اے کی جانب سے چائنا کٹنگ کیس میں چنوں ماموں اس کی اہلیہ سکندر خاتون اور منی چینجرز کیخلاف مقدمات درج کئے تھے کہ چائنا کٹنگ کے ذریعے حاصل کی گئی اربوں روپے کی رقم مذکورہ افراد نے بیرون ملک منتقل کی‘ اس مقدمے میں ایک منی چینجر اقبال گرفتار ہے۔

Tags: