ڈاکٹر عاصم حسین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، رینجرز کا سندھ ہائیکورٹ میں جواب داخل

November 5, 2015 6:15 pm0 commentsViews: 15

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز حکام کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جواب داخل، ڈاکٹر عاصم حسین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تشویش کی کوئی بات نہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم  کی جانب سے علاج معالجے کی عدم فراہمی اور توہین عدالت کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سخت بیمار ہیں اور عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود ان کو علاج معالجے کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جناب سجاد علی شاہ سمیت 2 رکنی بنچ نے کی۔

Tags: