وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سکریٹری کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

November 6, 2015 1:35 pm0 commentsViews: 18

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ سروس ٹریبونل نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سندھ سروس ٹریبونل میں گل حسن شیخ، سمیت 8 ڈی ایس پیز نے اپنی ترقی کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جس پر ٹریبونل نے علم الدین کو متعدد بار نوٹس جاری کئے تاہم وہ ٹریبونل میں پیش نہ ہوئے۔ جس پر عدالت نے ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

Tags: