لٹیرے میاں بیوی، شوہر جیل روانہ ، پولیس کی غفلت پر بیوی رہا

November 7, 2015 1:34 pm0 commentsViews: 37

بیوی سے ملکر لوٹ مار کرنے والے سہیل اور لبنیٰ کی عدالت میں پیشی، شوہر کو14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
لبنیٰ کو مقدمے میں نامزد نہ کرنے اور لاک اپ کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی تفتیشی افسر کو سرزنش
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے میاں بیوی کو عدالت میں پیش کردیا شوہر ملزم سہیل کو14 روزہ جیل کیلئے بھجواتے ہوئے ملزم کی اہلیہ ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ منیر احمد پنہور کی عدالت میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے الزام میں گرفتار میاں بیوی سہیل اور لبنیٰ کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں کو شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، ملزمہ کے قبضے سے کوئی اشیاء بر آمد نہیں ہوئی۔ جبکہ ملزم سے نقلی پستول بر آمد کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی اہلیہ کا نام ایف آئی آر میں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر سے کہا کہ اگر ایف آئی آر میں خاتون کا نام شامل نہیں تھا تو انہیں گرفتار کیوں کیا گیا اس طرح کیا تم سارا محلہ گرفتار کر لو گے۔

Tags: