پاک فوج نے سب سے زیادہ جنگیں لڑیں، جنرل راحیل شریف

November 7, 2015 1:35 pm0 commentsViews: 20

دہشت گردی کیخلاف ہماری شاندار کامیابیاں ہماری پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے
پاک فوج کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، اٹک میں تقریب سے آرمی چیف کا خطاب
اٹک ( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے سب سے زیادہ جنگیں لڑیں۔ مربوط تربیت میدان جنگ میں کامیابی کا زینہ بنتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹک میں مسلح افواج کی جسمانی اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مربوط تربیت جنگی تیاریوں کی روح ہے۔ مربوط تربیت میدان جنگ میں ہمیشہ مثبت نتائج اور کامیابی کا زینہ بنتی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے سب سے زیادہ جنگیں لڑیں ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہماری شاندار کامیابیاں ہماری پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ جنرل راحیل شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بہترین معیار زندگی رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ تربیت کے بہترین معیار سے ہی جنگیں جیتی جا سکتی ہیں۔

Tags: