ڈاکٹر عاصم سے تفتیش، پہلی بار رینجرز بھی جے آئی ٹی میں شامل

November 10, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 16

ایس ایس پی سائوتھ سربراہ ہونگے، ٹیم میں رینجرز کے دو انٹیلی جنس افسران کو شامل کر لیا گیا
ایف آئی اے نیب اور اینٹی کرپشن کے کسی ایک افسر کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے مشترکہ تفتیش کیلئے ایس ایس پی سائوتھ کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ با خبر ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سے مشترکہ تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے مذکورہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ  ایس ایس پی سائوتھ ڈاکٹر فاروق کریں گے۔ جبکہ جے آئی ٹی میں پہلی بار رینجرز انٹیلی جنس کے دو گزیٹڈ افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے، نیب یا اینٹی کرپشن کا کوئی افسر شامل نہیں ہے۔ اس سے قبل مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سربراہ کیلئے ایس ایس پی فیض اللہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم ڈاکٹر عاصم سے تین روز کے اندر تفتیش شروع کرے گی۔

Tags: