پاکستان ہا ئو سنگ سو سائٹی کے فلیٹس کو لیز نہ دیئے جانے سے متعلق درخواستوں پر چا رہفتوں میں جواب طلب

November 10, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 13

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہا ئی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان ہا ئو سنگ سو سائٹی کے نیلامی میں خریدے گئے فلیٹس کو لیز اور مالکانہ حقوق نہ دئے جانے سے متعلق درخواستوں پر چا رہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار مبشر حسین نے اپنی درخواست میں موقف اختیا ر کیاتھا کہ کہ انہوں نے لانڈھی میں وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو دئیے جانے والے 120فلیٹس نیلامی میں خریدے تھے تاہم ان فلیٹس کے مالکان ک لیز نہیں دی جارہی جبکہ پولیس کی جانب سے ان فلیٹس پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔عدالت نے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

Tags: