ایم کیو ایم کے کارکن کو عمرقید اور دوسرے کو 7 سال کی سزا

November 10, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 13

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے 2کارکنوں کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے ملزم نعیم الغنی کو 14سال اور عدنان کو 7سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ملزمان کو سال 2013میں پریڈی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا ۔ فیصلہ سنانے کے بعد عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے ۔

Tags: