آج صبح گلستان جوہر میں مون فلیٹس بنانے والے بلڈر کی گرفتاری کا حکم

November 11, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 537

سندھ ہائیکورٹ نے ریلوے کی اراضی پر بنائے گئے فلیٹوں کو 24 گھنٹے میں خالی کرانے اور بلڈر عبدالرزاق کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا
عدالت حکم پر گزشتہ روز مون فلیٹس کے فلیٹوں کو سربمہر کردیا گیاتھا‘ کارروائی کے دوران مکینوں کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی7 افرادگرفتار
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں واقعے ریلوے اراضی پر بنائے گئے مون گارڈن فلیٹس کے مکینوں سے24 گھنٹے میں خالی کرانے اور بلڈر عبدالرزاقخاموش کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ بلڈر عبدالرزاق خاموش کا نام ای سی ایل میں آج2بجے تک ڈالنے کی بھی ہدایت کردی‘ عدالت میں سماعت کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی‘ ایڈیشنل ائی جی مشتاق احمد مہر ‘ڈی آئی جی منیر شیخ پیش ہوئے سماعت کے دوران آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس گلستان جوہر میں ریلوے اراضی کو خالی کرانے کے عدالت احکامات پر عملدر کررہی ہے‘ دوسری جانب گزشتہ روز گلستان جوہر میں ریلوے کی اراضی پر قائم مون گارڈن فلیٹس کو عدالتی احکامات پرسربمہر کردیا گیا جس پر مکینوں کا شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا مون گارڈن فلیٹس کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی کی جمع پونجی سے فلیٹ خریدا‘ اگر تعمیرات غیر قانونی تھی تو 15 سال پہلے کیوں نہیں روکی گئیں‘ بلدیات کا محکمہ اور کے ایم سی کیوں خاموش تھے‘ ایس ایچ او شارع فیصل کے مطابق 4 ہزار گز کے پلاٹ پر مون گارڈن فلیٹس کو تعمیر کیا گیا‘ زمین ریلوے سوسائٹی کی ملکیت ہے‘ جس پر بلڈر عبدالرزاق خاموش نے غیر قانونی طور پر مون گارڈن تعمیر کرکے لوگوں کو کروڑوں روپے سے محروم کردیا۔

Tags: