متحدہ کارکن ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے دو کارکنان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت

November 11, 2015 5:51 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹونے ایم کیوایم نیوکراچی کے کارکن عمران حمید قریشی کو90 دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیاہے ۔ رینجرز نے ملزم عمران حمید کو نیوکراچی سے گرفتار کیا تھا جس کی نوے دن کی نظر بندی عدالت نے منظور کرلی رینجرز زرائع کے مطابق ملزم کو ٹارگٹ کلنگ کے الزام مین گرفتار کیا گیا ہے جبکہ عدالت نے نوے دن کی نظر بندی پر لیے گئے ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن ایوب تابانی اور عمران کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی عدالت نے رینجرز پر حملہ کرنے والے دوملزمان دانش اور برکت کو چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاملزمان نے رینجزر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میںرینجزر اہلکار اکبر زخمی ہوگیا تھا ۔ ادھر نیب عدالت نے چائنا کٹنگ اور جعلی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار ملزمان مجیب اللہ اور فیصل مسرور کے ریمانڈ مین چھہ دن کی توسیع کردی۔

Tags: