جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب

November 11, 2015 5:58 pm0 commentsViews: 10

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ افسران کے حلفیہ بیان کے ساتھ کراچی کے جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔منگل کوجہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ نے کی۔ دوران سماعت کے ایم سی کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جہانگیر پارک سے تجاوزات ختم کردی گئی ہیں۔دورکنی بینچ نے ذمے دار افسر کے حلفیہ بیان کے ساتھ رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔ عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کے لیے کے ایم سی کو 20نومبر تک مہلت دے دی۔

Tags: