برسر اقتدارجماعتیں ناکام ہوگئیں! عوام تبدیلی چاہتے ہیں‘ مشرف

November 16, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 15

آل پاکستان مسلم لیگ بہت جلد بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کام کرینگے
پرویز مشرف کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد اور عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں برسر اقتدار جماعتیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں‘ عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور بہت جلد اے پی ایم ایل ملک میں بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئیگی‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پارٹی رہنمائوں ڈاکٹر امجد‘ آسیہ اسحاق‘ پیر صفدر رسول ‘شہاب الدین حسینی و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی‘ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال‘ مسلم لیگ کے دھڑوں کے انضمام اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے بتایا کہ اے پی ایم ایل کی مرکزی مجلس عاملہ نے قرار دیا ہے کہ عمران خان کی تحریک انصاف تیسری سیاسی قوت بننے میں ناکام ہوگئی ہے‘ موجودہ بلدیاتی انتخابات میں اس کی ناکامی اس ثبوت کا ہے‘ اجلاس میں مسلم لیگی دھڑوں نے اے پی ایم ایل میں ضم ہونے کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں‘ دستخط کرنے والوں میں ہم خیال اور مسلم لیگ (ن) کا ایک بڑا دھڑا سردار ذوالفقار کھوسہ کی قیادت میں شامل ہے‘ اجلاس میں2018 ء کے عام انتخابات میں بھر وپر حصہ لینے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے سمیت پارٹی کی مکمل تنظیم نوکا بھی فیصلہ کیا گیا آسیہ اسحاق نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ فنکشنل‘ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم سمیت مختلف جماعتوں نے مسلم لیگ دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے رابطے کئے ہیں۔

Tags: