جنرل راحیل کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں

November 18, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 16

سی آئی اے کے ہیڈکوارٹر میں انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات میں اہم تبادلہ خیال ہوا
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات دیگر ملکوں سے ہٹ کر ہیں‘ پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ تاریخ اور اسٹرٹیجک تعلقات انتہائی اہم ہیں‘ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی جس میںعلاقائی سلامتی کی صورت حال اور پاک امریکہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی وفد کا خیر مقد م کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کی کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں قابل قدر ہیں جس سے علاقائی امن کیلئے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاست ورجینیا میں لینگلے کے مقام پر سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس کے سربراہ جان برینن کیساتھ اہم ملاقات کی اور خطے کو درپیش سیکورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Tags: