رشوت خوری کا مرتکب سب انسپکٹر نوکری سے برطرف

November 18, 2015 5:46 pm0 commentsViews: 13

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عوامی شکایت بدعنوانی اور عدالتی حکم عدولی کے مرتکب تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے سب انسپکٹر نذر شاہ کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے‘ عدالت میں پولیس افسر کے برطرفی کی رپورٹ جمع کرادی گئی‘ سرکاری وکیل محمد علی خان کے مطابق ڈی آئی جی شرقی کی جانب سے تھانہ کے آئی او کے سب انسپکٹر نذر شاہ کی برطرف کی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی اور پراسیکیوشن آفس میں جمع کرادی ہے‘ وکیلی سرکار کے مطابق پولیس افسر کیخلاف متعدد بار رشوت خوری کی شکایات ملی تھیں۔ عدالت نے متعدد بار نوٹس جاری کئے تھے۔

Tags: