جوتے چور شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی خاتون علیحدگی کیلئے عدالت پہنچ گئی

November 19, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 31

لاہور ( آئی این پی) گڑھی شاہو کی رہائشی خاتون جوتے چور شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت پہنچ گئی۔ خاتون کرن بی بی کی طرف موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کا شوہر مبارک مساجد سے جوتے چوری کرتا ہے اور اب اس نے ا پنے بچوں کو بھی اس کام پر لگا دیا ہے۔ میں ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ خاتون نے2012ء میں علیحدگی کیلئے درخواست کی تھی جس کے بعد شہادتیں ہوئیں تھیں۔ گزشتہ روز سول جج شہزاد احمد نے خاتون کے حق میں ڈگری جاری کر دی ہے۔

Tags: