ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی پر فیصلہ کل تک ملتوی

November 24, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 11

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم عدالت کے جج کی غیر حاضری کے باعث ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی سے متعلق درخواست پر فیصلہ25 نومبر تک ملتوی ہوگیا ہے۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کے پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔ تاہم کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد کی رخصت کے باعث فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ کسٹم عدالت 25 نومبر کو ماڈل گرل کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔

Tags: