فرصت کے لمحے ملے تو موسیقی پر دوبارہ توجہ دوں گی،پریانیکا چوپڑا

January 4, 2016 1:02 pm0 commentsViews: 13

فلموں میں اداکاری کسی صورت ترک نہیں کرسکتی
فلم باجی رائو مستانی میں اداکاری کو سراہا گیا ہے
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا آج کل اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویژن سیریز کو انٹکو اور حال میں ہی نمائش کیلئے پیش کی جانے والی ہندی فلم باجی رائو مستانی میں بہترین اداکاری کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں مختلف پروجیکٹس میں اداکارہ کی بناء پر بے حد مصروف رہیں جس کے باعث وہ موسیقی کو بالکل وقت نہیں دے پائیں۔ تاہم جیسے ہی انہیں فراغت کے لمحات میسر آئیں گے تو وہ ایک مرتبہ پھر سے موسیقی کی طرف توجہ دیں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید انہیں کوانٹکو کے دوسرے سیزن میں بھی اداکاری کی پیشکش کی جائے۔ ہندی فلموں میں اداکاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں33 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلموں میں ادکاری کسی صورت ترک نہیں کر سکتیں۔ پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ وہ آئندہ بھی اپنے تمام تر پروجیکٹس کو ساتھ لے کر چلنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔