سندھ اسمبلی‘ سینئر وزیر نثار کھوڑو نے ایوان میں سگریٹ جلالی

January 20, 2016 4:37 pm0 commentsViews: 9

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو جیسے ہی ملتوی ہو ا، سینئر وزیر برائے تعلیم اور پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے ایوان کے اندر سگریٹ جلالی ۔ انہوں نے پیکٹ سے سگریٹ نکال کر لائٹر سے جلایا اور مختلف ارکان کی فائلیں دیکھنے لگے ۔ وہاں موجود ارکان بھی خاموش کھڑے رہے ۔ اس ضمن میں جب نثار احمد کھوڑو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ایوان کے تقدس کو پامال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم ہو چکا تھا ۔