ٹھٹھہ میں شٹرتوڑڈکیتیاں، دکاندارلاکھوں روپے سامان سے محروم ۔ ٹھٹھہ کی مزید خبریں

January 23, 2016 2:11 pm0 commentsViews: 14

گجو شہر کے مین شاہی بازار کی دکانوں سے نامعلوم ملزمان موبائل فونز، کارڈ و دیگر قیمتی چیزیں لے اڑے
پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج
ٹھٹھہ ( نمائندہ آغاز) گجو کے مین شاہی بازار سے نا معلوم ملزمان دکان سے شٹر توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل کارڈ اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، بد امنی کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج، تفصیلات کے مطابق گجو شہر کے مین شاہی بازار سے نا معلوم چور رات کی تاریکی میں تاجر حافظ ابراہیم میمن کی دکان کا شٹر توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل کارڈز اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ شہر میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی اور احتجاجاً بازار بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گجو شہر میں بد امنی بڑھتی جا رہی ہے۔ لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں اور منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے مگر پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ٹھٹھہ‘ ٹھیکیدار پر حملہ کیس 6 ملزمان کا چالان پیش
ٹھٹھہ(نمائندہ آغا ز )ٹھٹھہ کے ٹھیکیدار مختیار پلیجو حملہ کیس میں ٹھٹھہ پولیس نے کیس میں نا مزد 6ملزمان کا حتمی چالان حیدر آباد کی عدالت میں پیش کر کے کیس میں نا مزد پی پی پی کے مقا می رہنما کا کیس سے نام خا رج کر دیا ہے ، ٹھٹھہ پولیس نے دو ہفتہ قبل ٹھٹھہ کے ٹھیکیدار مختیار پلیجو پر حملہ کر کے زخمی کر نے والے کیس میں نامزد 6ملزمان کا حتمی چالان حیدرآباد کی عدالت میں پیش کر کے مدعی اور چشم دید گوا ہوں کی رو شنی میں کیس میں نامزد اہم ملزم اور پی پی پی کے مقا می رہنما علی شیر برو ہی کا نام کیس سے خارج کردیا ہے ، جبکہ کیس میں نامزد ملزم نوا ز بروہی ان کے بھائی شا ہنوا ز برو ہی سمیت 6ملزمان کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں پیش کر دیا ہے ،عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان کو 2فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔