سندھ اسمبلی میں سگریٹ جلانے پر نثار کھوڑو نے معافی مانگ لی

January 23, 2016 2:38 pm0 commentsViews: 5

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے معذرت کر لی ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ15سال سے سگریٹ نوشی نہیں کی، اس روز اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں ایوان میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا۔ دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بتایا کہ میں نے3ماہ سے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ رکھی ہے۔واضح رہے کہ2روز قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی نثار کھوڑو نے ایوان میں سگریٹ جلائی اور پھر دیگر ساتھیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے تھے۔