ممتاز قادری کا اکلوتا بیٹا محمد علی قادری شرکاء کی توجہ کا مرکز بن گیا

March 2, 2016 2:29 pm0 commentsViews: 1466

راولپنڈی( یو پی پی) لیاقت باغ میں ممتاز قادری کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کا 5 سالہ اکلوتا بیٹا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا‘ پیر حسین الدین شاہ نے نماز جنازہ ادا کرائی تو ممتاز قادری کا اکلوتا 5 سالہ بیٹا محمد علی قادری لیاقت باغ میں موجود ریسکیو1122 کی گاڑی کی چھت پر اپنے چچا اور دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ موجود تھا‘ جونہی لوگوںکو ممتاز قادری کے بیٹے کی موجودگی کا علم ہوا تو شرکاء کی بڑی تعداد گاڑی کے گرد جمع ہوگئی‘ ہر کسی محمد علی قادری کو چھونے کی خواہش تھی لیکن وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا جس پر لوگوں نے اپنی چادریں‘ ٹوپیاں‘ محمد علی قادری کے ساتھ مس کرنے کیلئے اچھالنا شروع کردیں جنہیں ممتاز قادری کے بیٹینے بوسے د یکر واپس پھینکنا شروع کردی یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا۔