بیوی برائے فروخت بھارتی شوہر نے فیس بک پر اشتہار دیدیا

March 8, 2016 3:10 pm0 commentsViews: 48

پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی
فیس بک پر بیوی کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا اشتہار دیا تھا
اندور (آئی این پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شوہر نے فیس بک پر بیوی کو فروخت کرنے کا اشتہار دیدیا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی، بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں ایک شوہر نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر اپنی بیوی کو فروخت کرنے کا اشتہار جاری کر دیا، ایرودرم پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنی ماں کے ساتھ تھانے پہنچ کر شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے فیس بک پر اسے ایک لاکھ روپے میں فروخت کرنے سے متعلق اشتہار جاری کیا ہے، پولیس نے شکایت درست پائے جانے پر ملزم شوہر دلیپ مالی کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔