آئی فون خریدنے کیلئے ۔۔۔ چینی باشندے نے بچی فروخت کر دی

March 10, 2016 12:50 pm0 commentsViews: 18

بیجنگ( اے پی پی) چین کے جنوبی مشرقی صوبے فیوجیان میں ایک شخص نے آئی فون خریدنے کیلئے اپنی18 دن کی بچی کو آن لائن فروخت کر دیا۔ چینی اخبار کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کیوکیو پر ایک شخص نے اس بچی کو23 ہزار یو آن ( 4 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے ) میں خریدا۔ پولیس نے واقعے کا علم ہونے پر نومود بچی کے باپ اے دوآن کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جس نے اسے3 سال قید کی سزا سنائی رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں اور باپ دونوں کی عمر 19 سال ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں کئی جگہ جزوقتی ملازمتیں کرتی ہے جبکہ باپ بے روزگار ہے اور زیادہ وقت نیٹ کیفے میں گزارتا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ بچی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے آئی فون اور موٹر سائیکل خریدنا چاہتا تھا۔