لندن، پاکستانی کے ہاں مسلسل3 سال ایک ہی تاریخ پر بچوں کی پیدائش

March 14, 2016 12:50 pm0 commentsViews: 11

لاہور( آئی این پی) لندن میں لاہور کے شہری کے ہاں انوکھا واقعہ، مسلسل تین سال ایک ہی تاریخ پر تین بچوں کی پیدائش شہری نے گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کرلیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ پر برطانوی نژاد پاکستانی شہری کا ریکارڈ درج کرنے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری نعیم سلیمی کے ہاں مسلسل تین سال ایک ہی تاریخ یعنی 25 نومبر 2012ء، 25 نومبر 2013 اور25 نومبر 2014ء کو لندن میں بچے پیدا ہوئے تھے۔