پرویز مشرف کی مشکلات ختم‘وزیر اعظم کے ستارے گردش میں

March 19, 2016 4:09 pm0 commentsViews: 13

سابق صدر آزاد اور کچھ بھی کرسکتے ہیں‘نواز شریف تو بحران کے باوجود ماں کی دعائیں بچا رہی ہیں
الطاف حسین گردش میں ہیں‘صدقہ حل نہیں‘نقصان پہنچانے والوں سے معافی مانگیں‘معروف نجومیوں کی پیش گوئیاں
لاہور( یو پی پی) ملک کے معروف آسٹرو لوجرز نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے ستارے گردش سے باہر نکل آئے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کی دعائیں تاریخ کے بد ترین سیاسی دور میں انہیں بچا رہی ہیں۔ الطاف حسین گڑ گڑا کر قوم سے معافی مانگیں تو جان چھوٹے گی۔ مشہور سیاسی شخصیات کے ستاروں کی گردش سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آسٹر لوجرز سید محمد علی زنجانی، شہزادہ مصو زنجانی نے کہا کہ 4 دسمبر 2025ء تک ہر آنیوالا دن پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہوگا لیکن جن سیاسی لوگوں نے عرض وطن اور اس کی عوام کو پریشان کیا وہ اس عرصے میں پریشان اور انجام کو پہنچتے رہے گے۔ شہزاد محمد علی زنجانی نے کہا کہ سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے ستارے گردش سے نکل آئے اور اب وہ آزاد اور کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ستاروں کی گردش کے حساب سے بہت ہی خراب وقت میں حلف اٹھایا تھا۔ اسی کے تحت ایک کے بعد ایک دوسرا بڑا مسئلہ ان کا منتظر ہوتا ہے لیکن وہ اپنی ماں کی دعائوں سے ان سے نمٹ رہے ہیں۔ الطاف حسین کے ستارے گردش میں ہیں جس کی وجہ سے ان پر مصائب ٹوٹ رہے ہیں۔ اس کا حل کسی صدقے میں نہیں وہ فقط ان سے معافی مانگیں جن کو ان کی ذات سے نقصان پہنچا ہے الطاف حسین کی مشکلات میں کچھ کمی آسکتی ہے۔ ورنہ2025تک وہ مشکلات میں گھرے رہیں گے۔