ڈالر گرل ایان علی کیخلاف خفیہ تحقیقات شروع کردی گئی

April 30, 2016 3:05 pm0 commentsViews: 18

اہم شخصیات سے روابطہ کے شبہ پر تحقیقات کی جارہی ہے
ایان اور دیگر کے موبائل فونز کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ڈالر گرل ایان کے خلاف خفیہ چھان بین شروع کردی ہے۔ خفیہ اداروں کی جانب سے ماڈل گرل کے اہم شخصیت سے روابط اور تعلقات کے شبہے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان کے مختلف شخصیات سے رابطوں کا پتہ چلانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نئے سرے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان اور ان کے ساتھ کام کرنے والے عملے کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے جبکہ ایک سال کے دوران ماڈل ایان کے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے قیام کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتوں اور رابطوں کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ایان کے پاس بیرون ملک اثاثوں اور جائیداد کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ تحقیقات کا مقصد اس نیٹ ورک کے دیگر ارکان کا پتا چلانا ہے کیونکہ غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے دھندے میں ماڈل ایان کومبینہ طور پر بعض اعلیٰ شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل رہی۔