ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے کے اشتہارات پر پابندی عائد

June 24, 2016 3:22 pm0 commentsViews: 19

ایسے اشتہارات سے عوام کو گمراہ کیاجارہاہے‘اس لئے ان پر پابندی لگائی جائے‘درخواست گزار
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے استدعا پر فیصلہ سنا دیا
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے سے متعلق اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے‘ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے کے اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کردی ہے‘ میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ٹی وی چینلز پر جادو ٹونے کے اشتہارات سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے اس لئے ان پر پابندی عائد کی جائے۔