مرد تو بدنام،عورتیں زیادہ گالیاں دیتی ہیں

November 14, 2016 4:21 pm0 commentsViews: 26

مرد پر 10لاکھ الفاظ کے دوران گالی کیلئے حرف ایف 540بار جبکہ خواتین 546بار استعمال کرتی ہیں، رپورٹ
لندن( نیٹ نیوز) ہر معاشرے میں عام طو رپر یہ سمجھا جاتا ہے کہ بعض مرد ہی بے ہودہ ہوتے ہیں سب سے زیادہ گالیاں دیتے ہیں اور قابل اعتراض گفتگو کرتے ہیں۔ مگر ایک حالیہ تحقیق نے اس خیال کو مستردکرتی ہے۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کونسل نے برطانوی یونیورسٹی لنکا شائر اور کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق گزشتہ20سال کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں گالی کیلئے انگریزی کا لفظ ایف مردوں سے زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ سروے کے لئے376 افراد سے کئی گھنٹوں تک گفتگو کی گئی۔ گفتگو کے بعد رضا کاروں کی جانب سے بولے جانیوالے الفاظ کا تجزیہ کیا گیا تو پتہ چلا مرد ہر10لاکھ الفاظ کے دوران گالی کیلئے انگریزی کا حرف ایف 540بار بولتے ہیں۔ مگر اتنے ہی الفاظ کے بعد خواتین گالی کیلئے ایف لفظ کا استعمال546 بار کرتی ہیں۔