رائیونڈ تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کا منظر

November 14, 2016 4:22 pm0 commentsViews: 22

لاکھوں فرزندان اسلام اپنے گناہوں کی معافی، دین کی سر بلندی، سنت نبوی کی پیروی، ملک کی سلامتی و دیگر دعائیں مانگتے رہے
ہزاروں قافلے تشکیل کے بعد تبلیغ دین کیلئے دنیا بھر میں پھیل جائیں گے، سراج الحق و دیگر شخصیات کی بھی شرکت
راوئیونڈ( نیوز ڈیسک) تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ اجتماع دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اللہ کے رستے میں وقت لگانے والے ہزاروں فرزندان اسلام پنڈال میں موجود ہیں جو تشکیل کے بعد تبلیغ دین کیلئے نکلیں گے جبکہ باقی لاکھوں مندوبین اپنے آبائی شہروں کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ اجتماعی دعا میں لاکھوں مندوبین کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب مرزا جاوید بھی شریک ہوئے۔ مولانا ابراہیم جمیل نے کہا کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کے کام آنے کا درس دیتا ہے۔ اجتماع کے دونوں مراحل امن و امان کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچنے پر سرکاری اور اجتماع کی انتظامیہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ اجتماعی دعا کے وقت رقت آمیز مناظر نظر آئے‘ لاکھوں افراد اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی‘ دین الٰہی کی سربرابلندی‘ سنت نبیو پر عمل پیر اہونے کی توفیق‘ پاکستان کی سالمیت‘ ملک دشمنوں سے تحفظ‘ بیماریوں سے شفاء‘ آسمانی آفات کے ٹالے جانے کی دعا مانگتے ہوئے زار و وقار رو رہے تھے۔ آہوں اور سسکیوں پر سوز آمین کی صدائوں سے پنڈال گونج رہا تھا۔