آپ لائر ہیں یا لائیر؟چیف جسٹس اور شیخ رشیدمیں دلچسپ مکالمہ

November 16, 2016 6:35 pm0 commentsViews: 11

میرا مشورہ ہے آپ سیاست چھوڑ کر وکالت اختیار کرلیں( جسٹس انور ظہیرجمالی)غورکرونگا(شیخ رشید)
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ، شیخ رشید نے دوران سماعت کہا کہ آج قطر سے دستاویزات آئیں ہیں کل مہاتما گاندھی کی طرف سے آجائیں گی جس کی تصدیق مودی نے کی ہو، جس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لائر ہیں یا لائیر ہیں؟ آپ سیاست کے بجائے وکالت کرتے تو آپ ایک اچھے وکیل ہوتے، میرا مشورہ ہے کہ آپ سیاست چھوڑ کر وکالت اختیار کرلیں، جس پر شیخ رشید نے کہا آپ کی تجویز پر غور کروں گا۔