چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریاں قرنطینہ میں

July 2, 2020 1:18 pm0 comments
چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریاں قرنطینہ میں

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں بنگلورو کے نزدیک ایک گاؤں میں چار بکریاں پراسرار طور پر مر گئیں جس پر چرواہے کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت […]

Read more ›

بن کباب خریدنے جانے والا شخص لکھ پتی بن کر واپس آگیا

July 1, 2020 1:24 pm0 comments
بن کباب خریدنے جانے والا شخص لکھ پتی بن کر واپس آگیا

ورجینیا: گھر سے بن کباب (ہاٹ ڈاگ) خریدنے کے لیے جانے والا شخص ایک لاکھ ڈالر لے کر گھر واپس آیا۔ امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والا گیرارڈ فوری نے ورجینیا کے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ گھر سے ہاٹ ڈاگ خریدنے کے لیے نکلا تھا۔ کھانے پینے […]

Read more ›

کبوتر کی طرح سمندر بھی پیغام رسانی کرنے لگے

June 30, 2020 1:10 pm0 comments
کبوتر کی طرح سمندر بھی پیغام رسانی کرنے لگے

فلوریڈا: کبوتروں کے ذریعے میلوں دور پیغام رسانی کے طریقے اب معدوم ہوگئے ہیں ان کی جگہ پوسٹل سروس اور انٹرنیٹ نے لے لی ہے لیکن حال ہی میں سمندر کے ذریعے پیغام رسانی سے دو اجنبی لڑکیوں کے درمیان قائم ہونے والے دوستی کے رشتے نے سب کو حیران […]

Read more ›

جاپان میں زخمی شخص کی جان بچانے والی بلّی ہیرو بن گئی

June 29, 2020 1:32 pm0 comments
جاپان میں زخمی شخص کی جان بچانے والی بلّی ہیرو بن گئی

ٹوکیو: زخمی حالت میں بے ہوش پڑے ایک شخص کی جان بچانے میں مدد کرنے والی پالتو بلی ہیرو بن گئی۔ جاپانی ٹیلی وژن کے مطابق جاپان کے شہر ٹویوما کے نزدیک ایک عمر رسیدہ شخص نے دیکھا اس کی پالتو بلی مسلسل ایک قریبی نہر کی سمت میں دیکھ […]

Read more ›

کورونا کو شکست دینے والا مریض اسپتال کے 18 کروڑ 72 لاکھ روپے کے بل سے بے حال

June 26, 2020 2:58 pm0 comments
کورونا کو شکست دینے والا مریض اسپتال کے 18 کروڑ 72 لاکھ روپے کے بل سے بے حال

اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے 70 سالہ مائیکل فلور اسپتال میں دو ماہ تک کورونا کے خلاف زندگی اور موت کی جنگ لڑتے رہے اور فتح حاصل کی لیکن جب اسپتال نے بل دیا تو مضبوط اعصاب اور طاقتور امیون سسٹم والے شخص کے چھکے چھوٹ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے […]

Read more ›

دنیا کے مہنگے ترین ’چوکور تربوز‘ جنہیں کھایا نہیں جاسکتا

June 25, 2020 1:57 pm0 comments
دنیا کے مہنگے ترین ’چوکور تربوز‘ جنہیں کھایا نہیں جاسکتا

ٹوکیو: جاپانی قصبے تاکاماتسو کے کاشتکاروں نے اپنے علاقے کو مشہور بنانے کےلیے آج سے تقریباً 50 سال پہلے وہاں عجیب و غریب تربوز اُگانے شروع کیے جو عام تربوزوں کی طرح گول نہیں بلکہ چوکور ہوتے ہیں۔ آج یہ تربوز نہ صرف جاپان کی شناخت بن چکے ہیں بلکہ […]

Read more ›

دو ماہ تک گونگی رہنے والی خاتون، اب چار لہجوں میں بولنے لگیں

June 23, 2020 2:30 pm0 comments
دو ماہ تک گونگی رہنے والی خاتون، اب چار لہجوں میں بولنے لگیں

یارک شائر: برطانیہ میں ایک خاتون کسی دماغی عارضے کی شکار ہونے کے بعد دو ماہ تک کچھ بھی بولنے سے قاصر رہیں۔ لیکن اچانک ان کی گویائی لوٹ آئی ہے لیکن اب وہ چار مختلف لہجوں میں بات کرتی ہیں۔ 31 سالہ ایملی ایگن کی اس کیفیت سے خود […]

Read more ›

دنیا کی سب سے بڑی چیری

June 22, 2020 2:12 pm0 comments
دنیا کی سب سے بڑی چیری

پیسا، اٹلی: اٹلی کے ایک باغ میں دنیا کی سب سے بڑی چیری حاصل کی گئی ہے۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لحاظ سے سب سے بڑی چیری ہوگی کیونکہ اسے اگانے والے بہن بھائیوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا […]

Read more ›

سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رہنے والا کپڑا تیار

2:10 pm0 comments
سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں سرد رہنے والا کپڑا تیار

بغداد: جدید دور میں عراق کی تباہی اور بربادی بہت تکلیف دہ واقعہ ہے جس کے زخم آج تک نہیں بھرے ہیں۔ اس پر فارمیسی کے ایک طالبعلم نے کارٹون کے مشہور کرداروں کو عراق کی تباہ حال تصاویر میں شامل کیا ہے کہ ہر تصویر سوچنے پر مجبور کردیتی […]

Read more ›

بھارت میں ایک شخص کی لکڑی کے مجسمے سے شادی

June 20, 2020 2:11 pm0 comments
بھارت میں ایک شخص کی لکڑی کے مجسمے سے شادی

الہٰ آباد: بھارت میں ایک شخص نے اپنے باپ کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے لکڑی سے بنے ہوئے مجسمے سے شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں شادی کی ایک انوکھی تقریب ہوئی جس میں دلہا تو ایک نوجوان تھا لیکن دلہن ایک لکڑی کے مجسمے کو […]

Read more ›

لائبریری کی نگراں نے بچوں کو ڈرون کے ذریعے کتابیں بھیجنا شروع کردیں

June 19, 2020 1:43 pm0 comments
لائبریری کی نگراں نے بچوں کو ڈرون کے ذریعے کتابیں بھیجنا شروع کردیں

ورجینیا : پوری دنیا میں جاری کورونا آفت سے زندگی جامد ہوکر رہ گئی ہے اور بچے اسکولوں سے دور ہوچکے ہیں۔ اس تناظر میں امریکی لائبریرین نے بچوں کو ان کی پسندیدہ کتابیں ڈرون کے ذریعے بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ورجینیا کی ایک لائبریریئن، کیلی پاسیک نے […]

Read more ›

چھوٹے بچوں کے کمرے کو روشن رکھنے والے انوکھے ٹیبل لیمپ

June 17, 2020 2:11 pm0 comments
چھوٹے بچوں کے کمرے کو روشن رکھنے والے انوکھے ٹیبل لیمپ

ٹوکیو: زندگی میں کہیں نہ کہیں ہمیں اندھیرے سے خوف ضرور محسوس ہوتا ہے اور بچوں کو اگرتیز روشنی میں نیند نہ آئے تو مکمل اندھیرے سے وہ گھبرانے لگتے ہیں۔ اسی کیفیت کے تحت جاپانی کمپنی نے بہت ننھے منے کھلونے نما لیمپ بنائے ہیں جو ہلکی روشنی سے […]

Read more ›