کراچی والے پرویز مشرف کی حمایت میں نکل آئے

December 23, 2019 1:13 pm0 commentsViews: 22

خصوصی عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کا فیصلہ عدالت کے اپنے جج کے نامناسب الفاظ کی وجہ سے متنازع ہوگیا ہے۔ اس فیصلے اور جج کے ریمارکس نے حیزت انگیز طور پر ملک بھر میں پرویز مشرف کی حمایت میں اضافہ کر دیا ہے، ملک بھر میں سابق آرمی چیف سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی ان کی حمایت میں میدان لگا لیا ہے۔ اتوار کے روز قائدآباد میں بڑا اجتماع اور جلسہ ہوا جس میں مشرف کو سنائی جانے والی سزا واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ مشرف کو ان کے اپنے شہر کراچی میں پلیٹ فارم میسر آگیا اور اس فیصلے پر احتجاج نے اب پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ حقیقت ہے کہ مشرف دور میں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں عوام کی بہبود کے لیے وہ کام ہوئے جو ایک مثالی جمہوری حکومت میں سرانجام پاتے ہیں۔ جبکہ جمہوری حکومت کے دور میں ان دونوں شہروں کو کھنڈر بنا دیا گیا۔ اس صورتحال میں مشرف کی حمایت کرنا ایک فطری بات ہے۔ یہ ردعمل دیکھ کر سندھ کی حکمران جماعت کو بھی اپنے رویے میں تبدیلی کرکے کراچی اور حیدرآباد کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی۔