کراچی : سائٹ ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی سے آٹھ افراد زخمی

January 9, 2021 12:42 pm0 commentsViews: 8

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیمیکل فیکٹری میں لگی ہے جسے بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں جبکہ دیگر کوبھی طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں، تین منزلہ عمارت میں آگ کے باعث دراڑیں پڑ گئیں اور آگ کے باعث دور دور تک دھواں پھیل گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں جہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کے اندر نہیں جا پا رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے موقع مل رہا ہے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، خاتون سمیت کئی افراد کو فیکٹری سے نکالا بھی جا چکا ہے۔

سندھ رینجرز نے پہنچ کر آگ سے متاثرہ فیکٹری کو حصار میں لے لیا، رینجرز کے جوان فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔