کورونا : مزید 41 افراد جاں بحق ، 2 ہزار 408 افراد میں وائرس کی تشخیص

January 12, 2021 1:24 pm0 commentsViews: 6

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 088 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 71 لاکھ 62 ہزار 626 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 408 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 06 ہزار 701 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ27 ہزار 885 ، پنجاب میں ایک لاکھ 46 ہزار 016، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 648، اسلام آباد میں 39 ہزار 340، بلوچستان میں 18 ہزار 429، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار007ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 717 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں 3 ہزار 606 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 977 ہوگئی ہے۔