پنجاب حکومت نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس بلاک

February 5, 2021 11:00 pm0 commentsViews: 17

لاہور: فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کردیا ہے، بعض ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ کی جارہی تھی، پنجاب حکومت کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں ایسی ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بلاک کی گئی ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا، اور بعض شرپسند عناصر ان ویب سائٹس اور لنکس کو استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔