چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے پاک فوج کیلئے کورونا ویکسین کا تحفہ

February 8, 2021 2:26 pm0 commentsViews: 5

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے پاک فوج کیلئے کورونا ویکسین کا تحفہ پاک فوج نے ویکسین کی پوری کھیپ ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے پاک فوج کے لیے کورونا ویکسین کا تحفہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پاک فوج ویکسین حاصل کرنے والی پہلی غیر ملکی فوج ہے، تاہم ہر جگہ، ہر وقت پہلے قوم کے روایتی جذبے کے تحت پاک فوج نے پی ایل اے کی طرف سے عطیہ کردہ ویکسین قومی ویکسین مہم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ ویکسین ملک بھر میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا سکے جو کورونا وباء کے خلاف لڑنے اور جانیں بچانے والے حقیقی ہیرو ہیں۔

پاک فوج نے کہا کہ اس وقت میں ویکسین کے تحفے پر پیپلز لبریشن آرمی اور عوامی جمہوریہ چین کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔