عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

February 20, 2021 11:41 am0 commentsViews: 13

کراچی: عدالت نے گزشتہ روز پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور ملکی بغاوت کے کیس میں مفرور ملزمان پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور محسن جاوید داوڑ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے، جب کہ کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔