جعلی بینک اکاونٹس کیس ؛ 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑاراضی پلی بارگین سے برآمد

February 23, 2021 7:10 pm0 commentsViews: 7

راولپنڈی: جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی ریکوری کرتے ہوئے ملزم احسان الہیٰ سے 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑ اراضی پلی بارگین سے برآمد کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بڑی ریکوری کرتے ہوئے ملزم احسان الہیٰ سے 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑ اراضی پلی بارگین سے برآمد کرلی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفرنے ریکوری کو نیب راولپنڈی کی بڑی کامیابی قراردیا ہے۔

نیب حکام کے مطابق 2012 میں سرکاری حکام پر مشتمل کمیٹی نے غُلام حسین ہلاری اور یوسف ایدھی کو 562 ایکڑ زمین ٹرانسفر کی

تفصیلات کے مطابق 29 ایکٹرپرایئویٹ زمین سے ملیر بن قاسم میں 562 ایکڑ سرکاری زمین کا تبادلہ کیا گیا، غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کی گئی زمین میں 262 ایکڑ اراضی پاکستان اسٹیل مل کی ملکیت تھی۔

نیب حکام کے مطابق سندھ حکومت نے اسٹیل مل سے زمین یونیورسٹی اور آئل ٹینکرز کا یارڈ بنانے کے نام پر لی تھی۔ لیکن نہ اُس زمین پر کبھی یونیورسٹی بنی نہ ہی آئل ٹینکرز کا یارڈ بنایا گیا۔ غُلام حسین ہلاری اوریوسف ایدھی نے زمین فرنٹ مین آفتاب پٹھان کے ذریعے ملزم احسان الہی تک پہنچائی، احسان الہی نے اسی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا منصوبہ بنایا۔ ملزم احسان الہی نے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول منظورقادرکو 35 ملین رشوت دے کرسوسائٹی کی منظوری لی جبکہ رشوت اورکِک بیکس کے طور پرلی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی۔