اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

February 24, 2021 11:02 pm0 commentsViews: 15

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 197 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کے شرجیل خان اور ماسٹر کلاس بابر اعظم نے شاداب خان کے فیصلے کو ان کے لیے ڈراؤنا خواب بنادیا۔ دونوں اوپنرز نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بنادی۔

دونوں نے 176 رنز جوڑے جو پی ایس ایل کے کسی بھی ایونٹ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔ شرجیل خان 9 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنائے۔

دونوں ہی اوپنرز 176 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے، تاہم ان کے بعد ڈینئل کرسچن اور محمد نبی نے اپنے حصہ ڈال کر ٹیم کو 196 کے ٹوٹل تک پہنچادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے ٹیم ورک کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔