ملک بھرکے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان

February 25, 2021 11:49 am0 commentsViews: 26

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے اسکولوں میں پچاس فیصد پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے معمول کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں ملک بھر کے تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ روز کھلیں گے،فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’یکم مارچ سے اسکول کے طلبہ کیلئے پانچوں دن کلاسز ہوں گی۔‘ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پچاس فیصد بچوں کیلئے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کی کلاسز اگلے روز کرنے کی ہدایت صرف 28 فروری تک تھی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے جنہیں 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولا گیا۔

مرحلہ وار کھولے گئے اسکولوں میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کو اگلے روز آنے کا کہا گیا تھا۔